اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روئٹر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلپائن کے سیکورٹی حکام نے بدھ کے دن اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے جنوب میں القاعدہ سے وابستہ ایک وفد نے دھمکی دی ہے کہ جرمنی کی جانب سے القاعدہ کے خلاف واشنگٹن کے اقدامات کی حمایت جاری رہنے کی صورت میں، دو جرمن شہریوں کو قتل کردیاجائےگا۔ فلپائن کے سیکورٹی حکام کے بقول اس دہشتگرد گروہ نےاغوا ہونے والے جرمن شہریوں کو رہا کرنے کے عوض ساڑھے پانچ ملین ڈالر ہرجانہ طلب کیاہے۔فلپائن کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت اس موضوع کا جائزہ لے رہے ہيں۔ واضح رہے کہ جنوبی فلپائن میں سال کے شروع میں دو جرمن شہریوں کو اغوا کرلیاگیا تھا اور اس وقت وہ القاعدہ سے وابستہ دہشتگردگروہوں کی قید میں ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲